صدر فپواسا ڈاکٹر شاہ عالم نے کہا ہے کہ کل سے حکومت جامعات کھول رہی ہے، لیکن ہمارا قلم چھوڑ ہڑتال ہوگا۔
پشاور سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ مطالبات کے پورے ہونے تک صوبے بھر کے جامعات میں قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے بھی تنظیم کے صدور احتجاج میں شرکت کے لیے آئے ہیں، حکومت تنخواہوں سے الاؤنسز کی کٹوتی کا اعلامیہ واپس لے۔
صدر فپواسا نے کہا کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کرے اور تعلیمی بجٹ بڑھایا جائے۔