• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر اشرفی نے کورونا ویکسین لگوانے سے روکنے والوں کو جاہل کہہ دیا

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کورونا ویکسین لگوانے سے روکنے والوں کو جاہل کہہ دیا۔

طاہر محمود اشرفی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر سمیت علماء کرام نے عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔

کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈے کے حوالے سے آگاہی کے لیے علماء کرام بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روکنے والے جاہل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے علماء کرام نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے اس حوالے سے علماء کا کرام کا فتوی بھی موجود ہے، عوام ویکسین ضرور لگوائیں۔

دوسری طرف چیئرمین مرکزی روایت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوائیں اور اپنے پیاروں کو کورونا کی وبا سے بچائیں۔

علماء کرام نے میڈیا سے ویکسین لگوانے کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی اپیل بھی کی۔

ادھر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسی نیشن کے خلاف غیر تصدیق شدہ خبروں پر کان نہ دھریں۔

تازہ ترین