کراچی (ٹی وی رپورٹ) گوجرانوالا میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجودحکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا۔ سیٹلائٹ ٹاؤن کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن کیلئے پنڈال سجایا گیا جہاں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری بھی پہنچے۔ تقریب میں اعجاز چوہدری سمیت کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا جبکہ اسٹیج پر بھی کارکنوں کا رش رہا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کنونشن کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گوجرانوالا ضلع میں کورونا ایس اوپیز کے تحت عوامی اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔