ملتان(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام کی تبدیلی‘ اصلاحات‘ شفافیت‘ وفاق کی مضبوطی اورعوام کے مستقبل کے لیے عمران خان سب کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں، مگر ماسوائے این آر او کے سب کچھ دینے کو تیار ہیں ۔عمران خان کی تحریک انصاف میں وہی حیثیت ہے جو پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی تھی۔ عمران خان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک میں دو جماعتی نظام کو توڑا۔تحریک انصاف اپنی کارکردگی، ٹھوس اقدامات کی بدولت 2023کے انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی۔