راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) اساتذہ تنظیموں نے نامعلوم افراد کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے کرنے والے سکول استاد پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔واقعہ کے اندراج کے لیئے اساتذہ کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سمیت افسران نے تھانہ نیو ٹاؤن میں درخواست جمع کرادی ہے۔ پنجاب ٹیچرز یو نین نے مقدمہ کے اندراج کےلئے درخواست کے بعد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر تے ہوئے سروے ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے تک ڈیوٹی نہ دینے کا اعلان کردیا۔