کوئٹہ(این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے میر چنگیز خان جمالی کو پیپلز پارٹی بلوچستان کا صدر نامزدکرنے سے قبل سابق وزراءحاجی علی مدد جتک اور میر صادق عمرانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا ۔حاجی علی مدد جتک اور میر صادق عمرانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کریگی ہمیں قبول ہے۔