وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل دیکھ کرلوگ پریشان ہو جاتے ہی، اگلے 10 سالوں میں 10 نئے ہائیڈل پروجیکٹ مکمل ہوں گے، ہائیڈل پروجیکٹ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کیا جا سکے گا، ہائیڈل اور سولر انرجی سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔
انہوں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ریٹروفٹنگ پراجیکٹ کے افتتاح سے نشتراسپتال کو فائدہ ہوگا ، اسپتال کے 4 ہزار پنکھے سولر پر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صحیح منصوبہ بندی سے عوام کا پیسہ بچا سکتے ہیں، سولر سے جو پیسہ بچے گا وہ نشتر اسپتال کی مرمت پرخرچ ہو گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چلڈرن اسپتال کا سولر منصوبہ ساڑھے 3 کروڑ کا ہو گا، چلڈرن اسپتال میں سالانہ بجلی کی مد میں 1 کروڑ سے زائد کی بچت ہوگی ۔