پیرس (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر وکٹوریا آزارنکا فرنچ اوپن چیمپئن شپ کے منتظمین پر برس پڑیں، انہوں نے حکام پر شیڈول بناتے وقت مرد کھلاڑیوں کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ بیلاروس کی وکٹوریا نے کہا کہ اس سال ایک کے سوا مردوں تمام میچز دن میں رکھے گئے۔ جو کہ جانبداری ظاہر کرتا ہے۔ پریکٹس کورٹس بھی زیادہ اچھے نہیں تھے۔ میرے لیے تشویش کی زیادہ بات ہے کہ فرنچ ٹینس فیڈریشن شکایت کے باوجود کھیل کی کوالٹی اور پرائز منی کی بات کررہی ہے۔