سلام آباد ( آن لائن ) 40 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارسی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار حیدری کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے ریما رکس دیئے کہ بیمار ہر کوئی ہو جاتا ہے آپ بہتر جانتے ہیں پرویز مشرف بھی بیمار تھے ۔کیس کی سماعت بدھ کے ررز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ سماعت شروع ہوئی تو ملزم کے وکیل ملک عبدالقیوم نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل بیمار ہیں ضمانت منظور کی جائے اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب ہر کوئی بیمار ہو جاتا ہے آپ جانتے ہیں پرویز مشرف صاحب بھی بیمار تھے۔