اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار دینے کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار دینے کا کیس بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔کیس کی چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی۔واضح رہے کہ شوگر ملز نے شوگر انکوائری کمیشن اور اس کی رپورٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔