• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ کا عالمی یومِ بحر پر خصوصی پیغام

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے عالمی یومِ بحر پر جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ سمندرخوراک کی فراہمی کےساتھ کروڑوں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ سمندروں کیلئے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئےنئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلئےسرگرم ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عالمی یوم بحر پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین