• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ کراچی کو 2 سو میگاواٹ اضافی بجلی دی جارہی ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کے معاملات پر ارکان اسمبلی سے گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ پہلی مرتبہ کراچی کو 2 سو میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کراچی کو 550 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، اضافی بجلی کی فراہمی سے کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہاکہ بجلی کے معاملات پر ارکان اسمبلی سے گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی، کچھ علاقوں میں 80 فیصد تک بلوں میں ادائیگی نہیں کی جاتی۔

اُن کا کہنا تھاکہ بجلی چوری والے علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی چوری والے علاقوں میں اے بی سی بچھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

تازہ ترین