• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور عالم خان نے حماد اظہر کو بے خبر وزیر کہہ دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پرے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران نور عالم خان نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو بے خبر قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کو پتہ ہی نہیں کہ اس وقت ملک میں کتنی لوڈشیڈنگ ہے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر کے اعداد و شمار کو درست کراتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں 8 نہیں 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ بجلی جاتی ہے تو لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں، حکومت سے کہوں گا کہ آپ آٹا اور بجلی سستی کریں، ایسے کام نہیں چلے گا۔

نور عالم خان نے دوران تقریر وفاقی وزیر سے استفسار کیا کہ ایوان کو بتایا جائے کہ کیوں بجلی کے ملازمین کو مفت میں بجلی فراہم کی جاتی ہے؟

انہوں نے دوران خطاب اپنا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے شہر میں بجلی نہیں تھی، میں ایکسین آفس گیا تو وہاں 3، 3 اے سی چل رہے تھے۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے کہا کہ اگر حکومت بجلی نہیں دے گی تو ہم مل کر احتجاج کریں گے۔

حکومتی رکن کی ملک میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر تقریر پر اپوزیشن ارکان نے بھی تالیاں بجاکر دادی۔

تازہ ترین