وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اپنی ہی جماعت کے رکن قومی اسمبلی کی تنقید پر برہم ہوگئے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ایم این اے نور عالم خان کو جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آپ کی تقریر بھی ہوگئی اور آپ نے داد بھی وصول کرلی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ اپوزیشن سے ڈیسک بجوانا آسان بات ہے، میں بھی حکومت کے خلاف تقریر کردوں تو حزب اختلاف میرے لیے بھی ڈیسک بجائے گی۔
انہوں نے کہاکہ تالی اور گالی کے لیے کبھی سیاست کی ہی نہیں ہے، میں ایوان کو بتادوں کہ سیاسی بنیادوں پر محکموں میں بھرتیاں عمران خان نے نہیں کیں۔