• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نہیں چاہتا کینیڈا واقعے پر اٹاپسی رپورٹ سے پہلے کوئی بات کروں، شاہ محمود


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان میں کینیڈا واقعے پر پوسٹ مارٹم رپورٹ سے قبل بات کرنے سے انکار کردیا۔ 

ایوان میں ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 7 جون کو کینیڈا میں افسوسناک واقعہ ہوا۔ واقعے سے متعلق تفصیلات معلوم کر لی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ اٹاپسی رپورٹ سے پہلے کوئی بات کروں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انفرادی واقعہ نہیں، یہ اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان ہے جو تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں جو مسجد میں حملہ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

تازہ ترین