سول کورٹ لاہور میں جاتی امرا کی اراضی کا انتقال منسوخ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سول جج عمران اسحاق نے یوسف عباس کی درخواست پر معاملے کی سماعت کی۔
سول کورٹ نے بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر فریقین سے جاتی امرا اراضی معاملے میں دوبارہ جواب طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے حکومت پنجاب کو جاتی امرا کی زمین پر حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔
درخواست گزار یوسف عباس نے کہا کہ زمین قانون کے مطابق میرے آباؤاجداد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بنیادوں پر حکومت زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، حکومت کی ایما پر ڈی سی رائے ونڈ نے زمین کا انتقال منسوخ کیا۔
عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت 16 جون کو مقرر کی ہے۔