• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ سے تاجر رہنماؤں کی ملاقات

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ اور تاجر رہنماؤں کی ملاقات میں کاروبار کے اوقات سے متعلق اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں تاجر رہنماؤں نے ہفتے میں ایک چھٹی، تاجروں کےخلاف ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ ریسٹورنٹس کو ساتوں دن 24 گھنٹے ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت دینے پر بھی زور دیا۔

اس کے علاوہ تاجر رہنماؤں نے شادی ہالز کے مسائل حل کرنے اور ٹیکسز مؤخر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیر بلدیات نے تاجروں پر درج ایف آئی آر کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرادی، سیس اور دیگر محکموں کے ٹیکسز مؤخر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ناصر شاہ نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے مطالبے کو ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس میں رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

تازہ ترین