• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن اگر ٹیکنالوجی سے ہو تو فرق آئے گا، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازنے کہا ہے کہ الیکشن اگر ٹیکنالوجی سے ہو تو فرق آئے گا، ہم نے اداروں کو فعال بنانا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

اسلام آباد میں ورلڈ ایکریڈیشن ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازکا کہنا تھا کہ جتنے انتخابات ہوئے متنازعہ رہے ہیں، الیکشن اگر ٹیکنالوجی سے ہو تو فرق آئے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرونگ ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو دیکھےبغیر فیصلہ کرنا اپوزیشن کی بچگانہ حرکت ہے، اپوزیشن زور لگا رہی ہے کہ انتخابات پرانے طریقے سے ہو، شفاف نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو متعارف کرادیں گے، پارلیمنٹ، عوام کے سامنے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو رکھیں گے۔

شبلی فراز نے کہاکہ اب اچھی خبریں آرہی ہیں، معیشت، برآمدات مثبت ہیں، معیشت پٹری پہ چڑھ گئی ہے، بجٹ میں نئےٹیکسز کا اندیشہ نہیں ہے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی این اے سی ادارے سے ہمارے ملک کے ایکسپورٹس بڑھ سکتے ہیں، حکومت کا وژن پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جتنا عرصہ بھی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزارت میں ہوں اس وزرات کے تمام اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔


تازہ ترین