• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی پی ایس ایل کے دوبارہ انعقاد پر خوش ہیں۔

اس تناظر میں انہوں نے مداحوں سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ آج پی ایس ایل دوبارہ شروع ہورہا ہے تو آپ سب کس ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔

کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ کو پنجابی سمجھ آتی ہے، جس کے جواب میں انہوں نے ’شاید‘ لکھ کر مبہم جواب دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس مرتبہ ایک بار پھر ٹرافی زلمی کے نام ہوگی، جائیں اور اسے فتح کریں۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے ’انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا‘ کا جواب دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز کے لیے ٹورنامنٹ آج سے ایک مرتبہ پھر شروع ہوگا، لیگ کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ میچ ابوظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید