مردان (نما ئندہ جنگ) تھانہ چورہ کے علاقہ پلوڈھیر ی میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر ماموراہلکاروں پر فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے،واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ، رات گئے تک سرچ آپریشن جاری رہا، سرکاری ذرائع کے مطابق پولیو ٹیم تھانہ چورہ کے علاقہ پلوڈھیری شاہ پل میں موجودتھی سیکورٹی پر مامور اہلکار جب ڈیوٹی ختم کرکے واپس جانے لگے تو تاک میں بیٹھے نامعلوم عسکریت پسندوں نے ندھادھند فائرنگ کردی جس سے دونوں پولیس اہلکار سید علی رضا شاہ اور شاکرخان لگ کر شہید ہوگئے ذرائع کے مطابق حملہ آ ور پولیس شہداء کی بندوقیں چھین کر فرارہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی آخری اطلاعات تک علاقے میں سرچ اپریشن جاری تھا۔ دونوں شہداءکو اپنے آبائی علاقہ گجرات بخشالی روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی پی ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا، شہید وں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔