ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج نے حبس بے جا کی درخواست پر ڈی پی او ساہیوال سے 15جون کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں خاتون صائمہ بتول نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے شوہر نذیر احمد کو پولیس نے خیرپور ٹامیوالی ضلع بہاولپور سے 26 اور 27 اپریل کی درمیانی شب اٹھایا، پولیس اس کے شوہر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنا چاہتی ہے ، عدالت نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی ساہیوال سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔