• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا : 5 منزلہ عمارت مسافر بس پر آگری، 9 مسافر ہلاک

جنوبی کوریا میں پانچ منزلہ عمارت منہدم کرنے کے دوران سڑک سے گزرنے والی مسافر بس پر گرگئی جس کے نتیجےمیں 9 افراد ہلاک جبکہ8 شدید زخمی ہوگئے۔

عمارت مسافر بس پر گرنے کا واقعہ دارالحکومت سیئول کے جنوب مغربی حصے میں پیش آیا.

5 منزلہ عمارت گرانے کیلئے وہاں سے عملے کو ہٹالیا گیا تھا کہ اچانک عمارت سڑک سے گزرنے والی مسافر بس پر آگری,حادثے کے وقت بس میں17 افراد سوار تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہے۔

تازہ ترین