وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 73 ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مریم نواز نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت اور سیاسی استحکام کی علامت تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے سیاست میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جرأت اور جمہوریت سے وابستگی بے مثال تھی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کی سیاسی تاریخ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔