• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7سے8 ہزار میگا واٹ سے زائد برقرار

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7سے 8 ہزار میگاواٹ سے زائد پر برقرار ہے، بجلی کی پیداوار17 ہزار اور طلب 25 ہزار میگاواٹ کےقریب ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کا شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ہوگیا، بلوچستان کی طلب 2 ہزار 200 ہے جسے 8 سو میگاواٹ دی جارہی ہے، خیبرپختونخوا کی طلب 3 ہزار 200 ہے، 1200 میگاواٹ مل رہی ہے۔

لیسکو میں ایک دو دن سے گرڈز پر وولٹیج 370 ایم وی اے ہے،جو کم ہے، ولٹیج کی وجہ سے شہریوں کی برقی مصنوعات خراب ہونے کی شکایات بھی ہیں۔

دوسری جانب تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق تربیلا سے ہی 4 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین