• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا ملک بھر میں اضافی بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وضاحت طلب کرلی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کو طلب کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق تمام تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں، تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے سربراہان کوجمعے کو طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین