• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین بیس سال پہلے کیسی نظر آتی تھیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی 20 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ایک 20 سال پرانی تصویر کے ساتھ حالیہ تصویر کا موازنہ کیا ہے۔

ماورہ حسین نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جہاں تو مسکرائے میری منزل وہیں۔‘


اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ ’ ایک خاص شخص نے انہیں بتایا ہے کہ آپ بچپن میں کون تھے یہ یاد رکھیں اور اس چھوٹے مخلص انسان پر فخر کرنے کی کوشش کریں، آپ کبھی بھی سیدھے راستے سے نہیں بھٹکیں گے، انشاء اللّٰہ۔‘

ماورہ نے اپنی تصویر کے بارے میں لکھا کہ 20 سال گزر گئے لیکن ابھی بھی میں پہلے جیسی ہی نظر آتی ہوں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، اس پوسٹ پر صرف 13 گھنٹوں میں 77 ہزار سے زائد لوگ لائیک آ چکے ہیں۔

تازہ ترین