• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر نے عبدالرزاق کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیدیا

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے عبدالرزاق کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا۔

گزشتہ روز شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دُنیا بھر میں موجود شعیب اختر کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔

سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ ’پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین آل راؤنڈر کون ہے؟‘

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کی یادگار تصویر شیئر کی۔

شعیب اختر نے عبدالرزاق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عبدالرزاق  پاکستان کی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔‘

واضح رہے کہ عبدالرزاق 2 دسمبر 1979 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 5 نومبر 1999کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف کیا اور 2006 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

عبدالرزاق نے ون ڈے کریئر کا آغاز یکم نومبر 1996 کو لاہور میں زمباوے کے خلاف کیا اورآخری ون ڈے میچ 18نومبر2011 کو دبئی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔

ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے متعدد بار عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

تازہ ترین