• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے تین سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 500 روپے بڑھی، خسرو بختیار


وفاقی وزیر صنعت و پیداوار  خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ہمارے تین سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 500 روپے بڑھی، چھوٹے کسان کو ٹیکنالوجی دینا ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ ہم نے سپورٹ پرائس کے ساتھ مارکیٹ پرائسز کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے ہمیں سبسڈی دینا پڑے گی، کسان کو تحقیق شدہ بیج دیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی شعبے میں سبسڈی دینا پڑے گی، پیداواری لاگت کو کم کرنا پڑے گا۔

خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں معیاری بیج میسر نہیں، درآمد کرنا پڑا تو کریں گے، ہمیں اجناس کی قیمتوں کو مارکیٹ کے ساتھ لے جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت زرعی گروپ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین