• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر بائیڈن پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

امریکا کے صدر جو بائیڈن پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ جو بائیڈن نے روس کو امریکہ کے خلاف کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھکی دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن 8 روزہ طویل دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔

پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ پہنچنے والے جو بائیڈن نے روس کو تنبیہ کی ہے کہ اگر امریکا کے خلاف کارروائی کی کوشش کی گئی تو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

امریکہ کے صدر ملکہ برطانیہ اور وزیر اعظم بورس جانسن سے ملاقاتیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن اور وزیر اعظم بورس جانسن کے درمیان نئے اٹلانٹک چارٹر پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔

 نیا اٹلانٹک چارٹر 1941 میں طے پانے والے معاہدے کی تجدید نو ہو گی۔ صدر جو بائیڈن جی سیون ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین