چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہا ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق نیب کی بلا امتیاز کارروائیوں سے اس کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔
چیئرمین نیب نے اعلامیے میں مزید کہا کہ 2020 کے دوران نیب نے بدعنوان عناصر سے 323 ارب روپےکی وصولی کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کو قیام سے اب تک 4 لاکھ 87 ہزار 964 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ ان میں سے 15 ہزار 930 شکایات کی تصدیق، 10 ہزار 41 کی تحقیقات اور 4 ہزار 598 شکایات کی منظوری دی گئی۔
نیب اعلامیہ میں چیئرمین نیب کے حوالے سے کہا گیا کہ اب تک 3682 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیب نے اب تک بدعنوان عناصر سے 814 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔