• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر موقع ملتا تو میں کرسچین بیل سے شادی کرلیتا،شاہ رخ خان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان نے ہولی وڈ اسٹار’’ بیٹ مین‘‘ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ۔

معروف ہولی وڈ فلم ’بیٹ مین‘ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے کرسچین بیل کو کون نہیں جانتا، یقینی طور پر ہولی وڈ اداکار کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں لیکن حیران کن طور پر دنیا بھر میں مداحوں کی ایک طویل فہرست رکھنے والے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان خود ہولی وڈ اسٹارکرسچین بیل کے نہ صرف مداح ہیں بلکہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان ’بیٹ مین‘ کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ ایک ٹی وی انٹریو میں کنگ خان نے کہا تھا کہ اگر یہ عجیب نہ ہوتا تو موقع ملنے پر میں ’بیٹ مین‘ کرسچین بیل سے شادی کرلیتا، میں ان سے بے حد پیار کرتا ہوں، وہ بہت کول آدمی ہیں، اس کے علاوہ کرسچین بیل نہ صرف امیر ہیں بلکہ ایک اچھے آدمی بھی ہیں۔

کنگ خان کی اس انوکھی خواہش پر اہلیہ کی طرف سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

تازہ ترین