• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل فیصلے، پارہ ہائی، عدم برداشت ختم اورسپر لیگ میں چاندی ،مکمل احوال ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) حکومت کہتی ہے مشکل وقت نکل گیا ہے اب مشکل فیصلوں کی ضرورت نہیں، خدا کرے کہ بجٹ بھی یہی کچھ نظرآئے۔ عوام سے جڑے اِس اہم معاملے پر جمعہ کے دِن ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں ماہرین کے ساتھ اہم گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف سیاسی رہنماؤں میں عدم برداشت حدیں پار کر گئی اور یہ نوجوانوں کیلئے کوئی اچھی مثال قائم نہیں ہورہی۔ ملک کے کئی علاقوں میں پارہ اوپر ہی اوپر جارہا ہے، گرمی میں احتیاط بھی بہت ضروری ہے اور ”پاکستان سپر2 لیگ“ میں ایک کے بعد ایک زبردست میچ، فینز کی تو چاندی ہوگئی ہے۔ اِن تمام موضوعات پر بھی شو کے دوران بات ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین