• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے کورونا پاسپورٹ کی توثیق کردی

برسلز/کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ نے نئے سفری سرٹیفکیٹ جسے کورونا پاسپورٹ بھی کہا جارہا ہے کی توثیق کردی ہے۔اس سرٹیفکیٹ کے باعث یورپی یونین کے رکن ممالک کو ایک دوسرے کے ملکوں میں سفر کیلئے قرنطینہ ہونا پڑے گا اور نہ ہی انہیں کورونا وائرس کے اضافی ٹیسٹ کرنا پڑیں گے، یورپی یونین کی منظوری کے بعد رواں موسم گرما میں سفر کیلئے پاس کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کا بڑی شدت سےانتظار تھا جس کے باعث یورپ کی سفری صنعت کو بچانے اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ یونان جیسے اہم ملک نے سرٹیفکیٹ کی اس مہم کو شروع کیا تھا، یہ سرٹیفکیٹ کاغذات پر اور ڈیجیٹل فارمز پر ہوگا جو تیزی سے متعارف کروایا جائے گا۔ کئی یورپی ممالک پہلے سے ہی کورونا پاسپورٹ کا استعمال شروع کرچکے ہیں جن میں بلغاریہ، کروشیا، چیک ریپبلک، ڈنمارک، جرمنی، یونان اور پولینڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین