• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا بھرمیں پچھلے24 گھنٹوں کے اندر کورونا سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ۔ آسٹریا میں کورونا صورتحال بدستور مستحکم ہوتی جارہی ہے۔ جمعرات کو 283 نئے انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔ محکمہ صحت آسٹریاکے مطابق 647971 افراد کے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج مثبت برآمد ہوئے ہیں۔ 10 جون تک آسٹریا بھر میں 10650 افراد کورونا وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں اور 632660 صحت یاب ہوچکے ہیں۔فی الحال کورونا وائرس کی وجہ سے 362 افراد آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 118 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔گذشتہ روز آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نے کہا تھا کہ آسٹریا میں کورونا صورتحال کنٹرول میں ہے اور ہم آہستہ آہستہ مزید کورونا لاک ڈاؤن سے بہت دور جا چکے ہیں۔کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہونے پر اب زیادہ تر لوگ ویکسین لگواکر بغیر ماسک کے کھلی جگہ، پارکوں اور نہر کے کنارے کھلی فضاوں میں ٹولیوں میں رش کی صورت میں دکھائی دےرہے ہیں۔
تازہ ترین