• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق اور قادر مندوخیل میں کرپشن الزامات پر ہاتھاپائی کا معاملہ

لاہور،سیالکوٹ،اسلام آباد(خصوصی رپورٹر، نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اورپیپلز پارٹی رہنما قادرمندوخیل میں کرپشن الزامات پرہاتھاپائی کے معاملے پر گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پروگرام کے وقفہ کے دوران قادر مندوخیل نے انکے والد کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کئے ان کو اور مجھے گالیاں اور دھمکیاںدیںجس پر مجھ انتہائی قدم اٹھانا پڑا مزید میں اپنے وکلا کے ساتھ مشورہ کرکے قانونی قدم اٹھاؤں گی۔جبکہ پی پی رہنما قادرمندوخیل نے کہا کہ میں نے کہاکرپشن پرآپ کوعہدے سے الگ کیاگیاتوگالم گلوچ،ہاتھاپائی پراترآئیں،فروس عاشق نے مزید بتایا کہ ویڈیو پوری نہیں چلائی گئی جس کی وجہ سے عوام حقائق سے پوری طرح آگاہ نہیں ہوئے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ انھیں بتایا گیا تھا کہ فردوس عاشق اعوان اپنے سامنے کسی کو بولنے نہیں دیتیں تاہم وہ پہلی مرتبہ ان کے ساتھ کسی ٹاک شو میں شریک ہوئے تھے۔ان کے بقول انھوں نے کوئی ایسی نازیبا بات نہیں کی تھی جس پر فردوس طیش میں آ جاتیں۔وہ آدھا گھنٹا بولتی رہیں، میں خاموش رہا لیکن جب میں بولنے لگا تو وہ بیچ میں ٹوکنے لگیں کہ آپ کیا بولیں گے آپ تو سر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، جس میں پر میں نے ان سے کہا کرپٹ تو آپ ہیں۔

تازہ ترین