• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں، ایس ای سی پی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایس ای سی پی نے متنبہ کیا ہے کہ جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں‘ ایس ای سی پی نے اپنے ریگولیٹری اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عوام سے غیر قانونی طور پر رقوم اکٹھا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے اور عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے کے خلاف شوکت مروت گروپ آف کمپنیز کی مختلف کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے یہ تمام کمپنیاں ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ بھی ہیں۔

جن کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ان میں شوکت مروت گروپ آف کمپنیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ‘ شوکت مروت سٹیٹ اینڈ بلڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ‘ شوکت مروت ٹرانسپورٹز (پرائیویٹ) لمیٹڈ‘ شوکت مروت امپورٹز اینڈ ایکسپورٹز (پرائیویٹ) لمیٹڈ‘ شوکت مروت ریسٹورینٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ‘ شوکت مروت ہوٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ کمپنیاں ایس ای سی پی اور ایف بی آر سے رجسٹریشن کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر مہم چلا کر عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین