• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم برداشت کا مسئلہ صرف سیاستدانوں نہیں پوری قوم کا ہے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال پروگرام میں تلخ کلامی، فردوس عاشق اعواننے قادر مندوخیل کوتھپڑ رسید کردیا، سیاستدانوں کی جانب سے اس قسم کی حرکات ٹی وی پر کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عدم برداشت کا مسئلہ صرف سیاستدانوں کا نہیں پوری قوم کا ہے،ایک دوسرے سوال پر شہزاد رائے نے کہا کہ زندگی ٹرسٹ نے پاکستان میں بچوں سے تعلق رکھنے والی تعلیمی پالیسی کو کافی تبدیل کیا ہے، محمل سرفراز نے کہا کہ سیاستدانوں کی ٹی وی پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی وجہ یہ ہے کہ یہاں بدتمیزی اور بدتہذیبی کو پذیرائی ملتی ہے ، فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو آف ایئر کی ہے مرحوم نعیم الحق نے تو ایک شو میں دانیال عزیز کو آن ایئر تھپڑ مار دیا تھا، کسی مہذب معاشرے میں اہم عہدے پر فائز کسی سیاستدان کی ایسی ویڈیو آجائے تو وہ اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔

تازہ ترین