کوئٹہ(پ ر) ڈ پٹی سیکرٹری اسپورٹس ‘ یوتھ افیئر اعجاز علی نے کہاہے کہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے پہلی بار حکومتی سطح پر بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے ڈائمنڈ جوبلی یوتھ سیمینار کوئٹہ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہےانہوں نے بیان میں کہاکہ حکومت کی سطح پر پہلی بار نوجوانوں کو اپنے اظہار رائے کاحق دیاجارہاہے نوجوان براہ راست وزیراعلیٰ جام کمال خان عالیانی صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ چیف سیکرٹری رانا مطہر نیاز، سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیر عمران گچکی اور دیگر سے سوالات کرینگے سیمینار 16سے18جون تک ہوگا۔