• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار کے قریب کوچ حادثے کا شکار، 18 مسافر جاں بحق


بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھوڑی کے مقام پر وڈھ سے دادو جانےوالی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر کوچ وڈھ سے دادو جارہی تھی کہ اسے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھوڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا ، بس میں سوار 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس سے اموات کی تعداد 18 ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید