کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان میںفعال ہورہی ہے سراج الحق کا دورہ بلوچستان اور قلعہ سیف اللہ کا جلسہ تاریخ ساز رہے گا جمعیت طلباء کوئٹہ کے رہنماء داد اللہ ناصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8مئی کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق قلعہ سیف اللہ میں ایک تاریخ ساز اجتماع سے خصوصی خطاب کریں گے بین الاقوامی اور ملکی حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے انہوں نے تمام مسلمان خاص کر قلعہ سیف اللہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تاریخ ساز اجتماع میں بھر پور شرکت کرکے دین دوستی کاثبوت دیں ۔