• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت میں سلمان خان اُن کے پسندیدہ اداکار ہیں۔

حال ہی میں شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دُنیا بھر میں موجود شعیب اختر کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔

سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ ’بھارت میں آپ کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟‘

مداح کے سوال کے جواب میں شعیب اختر نے بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کی فلم کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی۔

شعیب اختر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت میں سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔‘

واضح رہے کہ 1988 میں اداکاری کی شروعات کرنے والے سلمان خان کو آج دنیا سپراسٹار ہونے کے علاوہ، پروڈیوسر اور گلوکار کے طور پر بھی جانتی ہے۔ اپنے کیریئر میں سلمان خان کئی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

تازہ ترین