• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نواز نے پاکستان کی بہترین اداکارہ کا نام بتا دیا

پاکستان کے معروف اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر و اسکرین رائٹر یاسر نواز کی جانب سے معروف اداکارہ سجل علی کو پاکستانی ٹی وی و فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔

یاسر نوا ز نے حال ہی میں اہلیہ، سابق ادکارہ و میزبان ندا یاسر کے ہمراہ ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

ندا یاسر اور یاسر نواز کے مداحوں کی جانب سے شو کو خوب پسند کیا گیا کیوں کہ  اس خوبصورت اور کامیاب جوڑی نے ایک دوسرے سے متعلق خوب راز اُگلے۔

جہاں ندا یاسر اور یاسر نواز نے ایک دوسرے سے متعلق بات کی وہیں یاسر نواز کی جانب سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں سے متعلق بھی سوالوں کے جوابات دیئے گئے۔


شو کے میزبان معروف اداکار  آغاعلی کی جانب سے یاسرنواز سے سوال کیا گیا کہ کوئی ایک نام جسے وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکارہ قرار دے سکیں، بطور ڈائریکٹر وہ پاکستان کی کونسی ایک اداکارہ کو بہترین قرار دیں گے؟

اس سوال کے جواب میں یاسر نواز نے ایک گہری سوچ کے بعد معروف اداکارہ سجل علی کا نام لیا۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ سجل علی کا چہرہ اور اداکاری دونوں ہی بہت بہترین ہیں، سجل علی اسکرین پر نہایت خوبصورت نظر آتی ہیں اور چہرے کے بہت بہترین تاثرات بھی دیتی ہیں۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ سجل علی پہلے نمبر پر ٹی وی اسکرین اور دوسرے نمبر پر وہ سلور اسکرین پر اچھی لگتی ہیں۔

تازہ ترین