• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 250 بسیں لا رہے ہیں، اویس قادر شاہ


وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 250 بسیں لا رہے ہیں،اس سال کےآخر تک 250 بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں گی۔

اویس قادر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے پانچ اضلاع کیلئے ٹرانسپورٹ لا رہے ہیں، میں نئے منصوبے کی بات نہیں کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کیلئے بڈنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے،ریڈ لائن کی شروعات جلد ہو جائے گی۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ میں اب منصوبوں کی تاخیر کی وجہ پر نہیں جانا چاہتا، میری ٹیم نے دو سال میں منصوبہ بنایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید