• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی پر شدید ردّعمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں زارا نور عباس نے کہا کہ ’جیسے فردوس عاشق اعوان نے کیا ہے اگر ایسے کوئی مرد کسی ٹاک شو میں خاتون پر ہاتھ اُٹھاتا تو ہم اُس کے ساتھ کیا کرتے؟‘

زارا نور عباس نے کہا کہ ’افسوس! یہاں مظلوم عورت نہیں بلکہ مرد ہے، اسی لیے سب خاموش بیٹھے ہیں۔‘

اداکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’برائے مہربانی! بدسلوکی کرنے والوں کو نہ سراہائیں پھر چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔‘

زارا نور عباس کے اس معنی خیز ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن سے اتفاق کرتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا اس ویڈیو پر ردعمل میں کہنا تھا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ سلیکٹو ہے اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ مکمل ویڈیو لیک ہو۔

تازہ ترین