• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار صحتیاب ہوگئے، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ انہیں اسپتال سے گھر منتقل کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپ کی محبت اور پیار ، اور آپ کی دعاؤں کے ساتھ  دلیپ صاحب صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر جارہے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خدا نے ڈاکٹرز کے ذریعے اپنے لاتعداد رحم اور کرم سے نوازا ہے۔

بیان میں ڈاکٹر گوکلے ، پارکر ، ڈاکٹر ارون شاہ اور ہندوجا خار اسپتال کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

تازہ ترین