• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ بجٹ بھی عمران خان کے فنانسرز کیلئے ہوگا۔ عظمی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ 2 بجٹ کی طرح یہ بجٹ بھی عمران خان کے فنانسرز، سہولت کاروں کے لیے ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جہانگیر ترین کواین آر او دے رہے ہیں، جہانگیرترین حکومت کو این آر او بجٹ اجلاس میں دے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کےآٹا، چینی، ادویات، پٹرول چوری کے پیکیج عوام بھگت رہی ہے۔

تازہ ترین