• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بجٹ، اپوزیشن کا حکومت کوٹف ٹائم دینےکافیصلہ

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے دیگر جماعتوں سے رابطے کیلئے 2 کمیٹیاں بنا دی ہیں، سیاسی کمیٹی کو ملک ندیم کامران ، لیگل کمیٹی کو رانا مشہود لیڈ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں طاہر خلیل سندھو، افتخار چھچر، خواجہ عمران نذیر، مناظر حسین رانجھا کے علاوہ خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، عظمی بخاری، ملک احمد خان شامل ہیں۔

حمزہ شہباز نے لیگی ارکان کو اسمبلی کٹوتی تحاریک جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے ، جبکہ پیپلز پارٹی کی حمایت کیلئے حمزہ شہباز خود رابطہ کریں گے۔

تازہ ترین