پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے ایک پیغام شیئر کی گیا ہے۔
عائزہ خان آج کل سوشل میڈیا اور ماڈلنگ میں خوب چھائی ہوئی ہیں، یکے بعد دیگرے سپر ڈوپر ہٹ ڈرامے کرنے کے بعد عائزہ خان آج کل ٹی وی ڈراموں سے دور ماڈلنگ کی طرف توجہ دے رہی ہیں۔
عائزہ خان اپنے نئے ماڈلنگ پروجیکٹ سے متعلق نئی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، عائزہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 8 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کر کے معروف اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑنے والی عائزہ خان آج کل اپنے نئے پروجیکٹ کے سلسلے میں ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔
انہوں نے اپنی ایک نئی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں وہ نہایت سادہ نظر آ رہی ہیں مگر اُنہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ ایک قیمتی پیغام شیئر کیا ہے۔
عائزہ خان کا اپنی پوسٹ پر کہنا ہے کہ ’ خود پر اعتماد اور یقین رکھیں اور اپنے خوابوں کی طاقت کو جانیں۔‘
عائزہ خان کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداح اُن کی بے انتہا تعریفیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عائزہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت کم تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔