• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، خاتون فلم میکر پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

بھارت میں بے جے پی حکام کے خلاف آواز اٹھانے پر سماجی کارکن کو غداری کے مقدمے کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکر عائشہ سلطانہ نے ٹی وی شو میں بی جے پی سرکار کی پالیسیوں کو ’بائیو ویپن‘ قرار دیا۔

عائشہ سلطانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونین گورمنٹ کے اقدامات لکشوادیپ میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کا باعث بنے۔

بی جے پی منسٹر نے فلم میکر عائشہ سلطانہ پر کورونا وبا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام لگادیا۔

لکشوادیپ پولیس نے فلم میکر عائشہ سلطانہ کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین