• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سانگ ’خط‘ ریلیز کردیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اس گانے کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔ 

اس گانے کی کہانی فلموں کے معروف اداکار شفقت چیمہ کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے، ویڈیو سانگ کا میوزک معروف موسیقار فخر عباس نے ترتیب دیا ہے جبکہ ویڈیو کو ایگزیکٹو پروڈیوسر بلاول چوہدری اور ریان چوہدری نے بیک اسٹیج پروڈکشن اور آئیکونک سلوشن کے پلیٹ فارم سے جاری کیا گیا ہے۔

گلوکارہ معصومہ کا کہنا ہے کہ میرا نیا ویڈیو سانگ ’خط‘ کا میوزک اور اس کا تھیم خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا ہے جو میرے پرستاروں اور میوزک کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بنا لے گا اور سب کو بہترین میوزک سننے کا موقع ملے گا۔ 

معروف اداکار شفقت چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو سانگ میی میری زندگی کے حوالے سے عکاسی کی گئی ہے، میرا پہلا ویڈیو سانگ ہے جس میی دکھائی جانے والی کہانی میرے بچپن سے اب تک کے سفر اور میرے احساسات کی خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے، اس سانگ کو بہترین انداز میی گاتے ہوئے معصومہ انور نے گلوکاری کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

بلاول چوہدری کا کہنا تھا کہ سابقہ میوزک پروجیکٹس کی طرح یہ ویڈیو سپر ہٹ ثابت ہوگی۔

انہوں کہا کہ میوزک انڈسٹری کی ترقی کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو سب فنکاروں کے لیے مختص کر رکھا ہے تا کہ سب مل کر موسیقی کی دنیا میں اپنا اور ملک پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

تازہ ترین